کاروبار
29 جون ، 2012

سی این جی کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد کمی کی منظوری دیدی گئی

سی این جی کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد کمی کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد … وزارت پیٹرولیم نے یکم جولائی سے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے ریجن ون میں فی کلو سی این جی 4.59پیسے جبکہ ریجن ٹو میں 4روپے 20پیسے فی کلو تک سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزارت پیٹرولیم نے ریجن ون، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار میں سی این جی کی قیمت 81.95 روپے فی کلو گرام سے کم کر کے 77.36 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دی ہے۔ ریجن ٹو جس میں پوٹھوہار کے سوا سندھ اور پنجاب شامل ہیں سی این جی فی کلو قیمت 74.83روپے سے کم کر کے 70.63روپے فی کلو کرنے کی منظوری دی گئی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اوگرا سے نوٹیفکیشن کے بعد یکم جولائی سے ہو گا ۔

مزید خبریں :