29 جون ، 2012
اسلام آباد … برطانوی ہائی کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو ویزا دینے سے انکار کردیا، معذرت کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کردیا۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان کو برطانوی ہائی کمیشن نے ویزا دینے سے انکار کردیا ، مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے برطانیہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا تھا، جس کیلئے انہوں نے 15 مئی کو ویزے کی درخواست دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن نے معذرت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا پاسپورٹ واپس کردیا۔ واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کو گزشتہ سال امریکی سفارتخانہ بھی ویزا دینے سے انکار کرچکا ہے۔