دنیا
06 فروری ، 2017

ترک فورسز کا کریک ڈائون، 450 افراد گرفتار

ترک فورسز کا کریک ڈائون، 450 افراد گرفتار

 

ترکی کے ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کے شبہ میں 450 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ترک نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کے 18 صوبوں میں پولیس نے اتوار کی صبح چھاپے مارے اور 450 افراد کو حراست میں لیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں،ان میں سے 60 کو دارالحکومت انقرہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یکم جنوری کو استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ میں 39 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

شدت پسند تنظیم داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ حملہ اس نے کرایا ہے اور کہا تھا کہ یہ ترکی کی شام میں فوجی مداخلت کے جواب میں کیا گیا ہے۔ 31 دسمبر اور یکم جنوری کی رات کو ایک حملہ آور ٹیکسی کے ذریعے کلب پہنچا اور گاڑی کی ڈکی سے لمبی نال والی بندوق نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔

 

 

مزید خبریں :