06 فروری ، 2017
بھارتی فوج کے درجنوں فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں،یہ فوجی مشرقی بہار سے مائو باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں واقع جنگلات میں اپنی پہلی تعیناتی پر ڈیوٹی کےلئے روانہ ہو ئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی بھارت میں واقع گھنے جنگلات میں تعیناتی کی خصوصی ٹریننگ مکمل کرنے والے درجنوں فوجی جن کی تعداد59ہےغیر متوقع طور پر رات گئے بذریعہ ٹرین روانہ ہو ئے ،لاپتہ فوجیوں نے اپنی آمد اوراختیار کئے گئے راستے سے بھی اپنے کمانڈرز کو آگاہ نہیں کیا تھا۔
یہ خوفناک بات اس وقت سامنے آئی جب ٹرین سے اترنےوالے 59 کمانڈوز منٹوں میں غائب ہو گئے اور تلاش کے با وجود نہ مل سکے۔فوجی ترجمان کے مطابق لاپتہ ہونے والے فوجیوں کے بارے میں تحقیقات جا ری ہیںکہ مذکورہ فوجی بغیر اطلاع کہاں غائب ہو گئے۔
واضح رہے کہ بھارت کو چھتیس گڑھ،اڑیسا،جھار کھنڈ،بہار اور اندھرا پردیش میں مائو باغیوں سےداخلی سلامتی کا شدیدخطرہ ہے جبکہ باغیوںکا موقف ہے کہ وہ اپنے غریب قبائل کے حقوق کی جنگ جو اپنی زمین،نوکریوں کےلئے ہے،ارباب اختیار سے لڑتے رہیں گے۔