دلچسپ و عجیب
06 فروری ، 2017

فیس بک اور گوگل کی جعلی خبروں کیخلاف مہم

فیس بک اور گوگل کی جعلی خبروں کیخلاف مہم

 

فرانس میں فیس بک اور گوگل نے خبر رساں اداروں کے ساتھ مل کر جھوٹی خبروں اور جعلی پوسٹوں کو روکنے کے لیے مل کر کام شروع کردیا۔

نیا رپورٹنگ فیچر خبروں میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، فیس بک گزشتہ ماہ جرمنی میں بھی یہ کام شروع کرچکی ہے، لیکن فرانس میں شروع کی جانے والی یہ مہم زیادہ جامع ہے کیونکہ اس میں صرف فیس بک اور گوگل ہی نہیں بلکہ اے ایف پی سمیت فرانس کا مین اسٹریم میڈیا بھی شامل ہے۔

اس مہم کا مقصد فرانس میں اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کسی بھی غلط معلومات کو اثر انداز ہونے سے روکنے کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں :