07 فروری ، 2017
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔
انہوں نے چارسدہ میں اے این پی کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب میں مزید کہا کہ جب نوازشریف پختونخوا کو پختونخوا کہتے ہیں تو مزا آتا ہے، اچکزئی کی قوم پرستی سمجھ سے بالاتر ہے۔
اسفندیار ولی نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے سی پیک پروعدہ پورا نہیں کیا،مغربی روٹ نہیں بنایا گیا توسی پیک کا خیبرپختونخوا کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو صرف مٹی کا ایک ٹکڑا سمجھا جاتا ہے،اصلاحات کمیٹی اور فاٹا کے سیاسی رہنما انضمام کے حق میں ہیں، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم نہ کیا گیا تو ایسا دھرنا ہوگا کہ سب پچھلے دھرنے بھول جائیں گے۔