07 فروری ، 2017
بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا کہ ہدایتکار وشال بھردواج کے ساتھ کام کا تجربہ ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے پیغام میں کہا ہے کہ ہدایتکار وشال بھردواج کے ساتھ جب بھی کوئی فلم کی ہے ،ہمیشہ کام کا تجربہ خوشگوار اور یادگار رہا ہے۔
انہوں نے کیرئیر کے دوران وشال بھرواج کے ساتھ فلم کمینے اور رنگون میں کام کیا ہے ان میں سے دو فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں، جبکہ تیسری فلم رنگون 24 فروری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے،انہیں یقین ہے کہ یہ فلم بھی دیگر فلموں کی طرح مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی،فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ کنگنا رناوٹ اور اداکار سیف علی خان شامل ہیں۔