08 فروری ، 2017
آسیہ انصر...قومی اسمبلی کے 85 ارکان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، الیکشن کمیشن نے مبہم تفصیلات پر تمام ارکان سے اثاثوں کی وضاحت مانگ لی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 85 ایم این ایز کو اثاثوں کی وضاحت کیلئے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
جن افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں عمران خان، چوہدری نثار، مولانا فضل الرحمٰن، شیخ رشید، آفتاب شیرپاؤ، امیر حیدر ہوتی، شیخ آفتاب، شاہد خاقان عباسی، اکرم درانی، طارق فضل چوہدری اور غلام سرورشامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہے گا۔