پاکستان
08 فروری ، 2017

بصیرپور میں رکشا ٹرین کی زد میں آگیا، 5 افراد جاں بحق

بصیرپور میں رکشا ٹرین کی زد میں آگیا، 5 افراد جاں بحق

 

اوکاڑہ کےقصبےبصیر پور میں بغیرپھاٹک ریلوےکراسنگ پر ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشے پر سوار 5 مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ایک مزدورشدیدزخمی ہوکراسپتال پہنچ گیا۔

ریلوے حکام کاکہناہےکہ حادثہ رکشا ڈرائیور کی غفلت کےباعث پیش آیا، مزدوروں کی لاشیں گھروں میں پہنچیں تو وہاں کہرام مچ گیا۔

پٹڑی کے قریب بکھرے تباہ حال رکشے کے حصے بخرے حادثے کی ہولناکی بیان کر رہے ہیں، لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس اختر آباد کے قریب بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر پہنچی تو بدقسمت موٹرسائیکل رکشا اس کے سامنے آگیا ۔

جاں بحق ہونے والوں میں رکشا سوار5 مزدور دستگیر، ثناء اللہ، مظہر، سلیم اور احمد رضا شامل ہیں،شدیدزخمی رمضان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق جاں بحق ہونےوالے مزدور آلو کےکھیتوں میں کام کرنے جارہے تھے۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ چلتی ٹرین کے سامنے اچانک آ جانے والوں کو بچانا ممکن نہیں ہوتا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق حادثہ موٹر سائیکل رکشا ڈرائیور کی غیر ذمے داری کےباعث پیش آیا، تاہم وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نےحادثے پرافسوس کا اظہارکرتےہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :