پاکستان
09 فروری ، 2017

ڈیڑھ سالہ بچے کی حوالگی کے کیس میں باپ کی درخواست مسترد

ڈیڑھ سالہ بچے کی حوالگی کے کیس میں باپ کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نےڈیڑھ سالہ بچےکی حوالگی کےکیس میں باپ کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے قراردیا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں بچے کو ماں سے جدا نہیں کیا جا سکتا، بچہ انسان کا ہو یا جانور کا، اس کے پاس ماں کے سوا کچھ نہیں ہوتا، بہتر یہ ہے کہ میاں بیوی صلح کرکےبچے کی زندگی تباہ ہونے سے بچا لیں۔

جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار سفیان کا مؤقف تھا کہ بیوی ناراض ہو کرچلی گئی،اب وہ بچے کی پرورش میں کوتاہی برت رہی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ڈیڑھ سال کے ہوتے اور آپ کو ماں سے جدا کر دیا جاتا تو آپ پر کیا گزرتی، عدالت نے باپ کی درخواست مسترد کر دی۔

مزید خبریں :