09 فروری ، 2017
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی میزبانی کریں گے، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہوں کی ملاقات کے ایجنڈے میں تجارت اور پائپ لائن کے معاملے پر گفتگو شامل ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما امریکا اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔