پاکستان
13 جنوری ، 2012

کوئٹہ :ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا

کوئٹہ :ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا

کوئٹہ ... کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی کی فروٹ مارکیٹ میں جمعرات کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے وہاں کریٹوں کی مدد سے بنائی گئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں متعدد دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں اور فروٹ تباہ ہوگیا تاہم آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

مزید خبریں :