انٹرٹینمنٹ
30 جون ، 2012

بول بچن 100کروڑ کلب کی ممبر بن جائیگی، اجے دیوگن

بول بچن 100کروڑ کلب کی ممبر بن جائیگی، اجے دیوگن

ممبئی…این جی ٹی…بول بچن میں ابھیشک کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے اجے دیوگن نے فلم کی ریلیز سے پہلے ہی خواب دیکھنا شروع کردیئے ہیں کہ فلم آسانی سے سو کروڑ کلب کی ممبر بن جائے گی۔بول بچن کے ریلیز ہونے میں ابھی تھوڑا وقت باقی ہے لیکن اجے دیوگن نے ابھی سے فلم کے سو کروڑ کلب میں جگہ بنانے کے خواب بننے شروع کردیئے ہیں۔اجے کہتے ہیں کہ اُنہیں یقین ہے بول بچن کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی اور بہت آسانی سے سو کروڑ کلب کی ممبر بن جائے گی۔فلم کے ٹریلر میں اجے اور ابھیشیک کی جوڑی کو تو سب ہی پسند کررہے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری بھی لاجواب ہے اوردونوں کے مکالمے بھی فلم بینوں کو ہنسنے پر مجبور کر رہے ہیں۔اب دیکھنا ہے کہ سو کروڑ کلب میں بول بچن کے بول بالے کا اجے کا خواب پورا ہوتا ہے کہ نہیں

مزید خبریں :