30 جون ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد کی صنعتوں کو دو روز کیلئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جس سے پیداواری عمل رک گیا اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روز گار ہو گئے۔ محکمہ سوئی گیس نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد ریجن کے ساڑھے چار سو سے زائد صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی آج صبح چھ بجے سے دو روز کیلئے بند کر دی ۔ گیس کی بندش سے صنعتوں میں پیداواری عمل رک گیا ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کا روزگار بھی متاثر ہے ، شیڈول کے مطابق صنعتوں کو 2 جولائی سے 6جولائی تک چار روزکیلئے دوبارہ گیس بحال کی جائے گی۔ صنعتکاروں نے نئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گیس بندش کے دورانیہ میں ایک روز کے اضافے کو مسترد کرتے ہویے صنعتوں کو مسلسل گیس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔