30 جون ، 2012
کراچی… حکومت پاکستان اگلے ماہ سے قلیل مدتی سرمایہ کاری کی نئی بچت اسکیم متعارف کرائے گی جس میں 30 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ادارہ قومی بچت کے ڈائریکٹر جنرل ظفر شیخ کے مطابق نئی اسکیم میں 3 ماہ، 6 ماہ اور ایک سال کے سیوننگ سرٹیفیکیٹس جاری کیے جائیں گے۔ ظفر شیخ کے مطابق 3ماہ کے سرٹیفیکیٹ پر 11.28 فی صد 6 ماہ پر 11.34 فی صد جبکہ ایک سال کے سرٹیفیکیٹس پر 11.4 فی صد منافع دیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اگلے مالی سال قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کا ہدف 225 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال ان اسکیموں میں 185 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی جو ہدف سے 40 ارب روپے زائد ہے۔