کھیل
14 فروری ، 2017

لاہور میں فائنل کے لیے کھلاڑیوں سے پوچھیں گے، نجم سیٹھی

لاہور میں فائنل کے لیے کھلاڑیوں سے پوچھیں گے، نجم سیٹھی

 

پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنا ہے یا نہیں، کھلاڑیوں سے پوچھ کر فیصلہ کریں گے، 22فروری کو فرنچائز اور کھلاڑیوں کے سامنے نیا ڈرافٹ رکھیں گے۔

چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کررہے ہیں،دودن پہلے ناصرجمشید کو معطل کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اینٹی کرپشن یونٹ کےلوگوں نے تحقیقات کی ہیں، اینٹی کرپشن یونٹ میں انٹیلی جنس ادارے کے سابق اہل کار ہیں،کھلاڑیوں کےخلاف بہت سوچ سمجھ کر کارروائی کی گئی، ہم لیگ کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہتے،برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی نےبھی تعاون کیا، یہ بہت بڑی بات ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شرجیل خان نے جوکچھ کیا،اس کاانہوں نے اعتراف بھی کیا ہے،انہیں 2 دن میں چارج شیٹ مل جائے گی،وہ اپنے کیے پرمعافی بھی مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اِن کھلاڑیوں کے فون ہمارے پاس ہیں،اس میں سے بھی چیزیں ملی ہیں،اگر ہم اس چیز کو نہ روکتےتو ایسا ہوتا رہتا، پی ایس ایل کی تمام فرنچائز فکر مند ضرور ہیں لیکن ہمارے ساتھ ہیں، فرنچائز اور ہم ایک پیج پر ہیں کہ کرپشن کو ختم کیا جائے ، ہمارے پاس ان کھلاڑیوں کے خلاف ٹھوس معلومات تھیں۔

چیئرمین پی ایس ایل نے کہا کہ ہمیں لیگ کوبچانا ہے اوراس کو صاف اورشفاف بنانا ہے،سنگاکارا نے ہماری کارروائی کا خیر مقدم کیاہے، لیگ کےتمام بین الاقوامی کھلاڑی بھی ہمارےاقدام کی حمایت کر رہے ہیں،فرنچائز فکرمند ہیں، مگران کا پورا سپورٹ ہمارے ساتھ ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق پہلے سے معلومات تھیں،لیکن ہم نے انہیں شک کا فائدہ دیا۔

مزید خبریں :