کاروبار
30 جون ، 2012

رواں مالی سال پیٹرول کی کھپت 2.6 ملین ٹن رہی

اسلام آباد ۔ …مالی سال 2011-12ء میں 2.6 ملین ٹن پیٹرول کی کھپت ہوئی جبکہ مالی سال 2010-11ء کے دوران ملک میں 2.28 ملین ٹن پیٹرول استعمال کیا گیا۔ آئل ریفائنری حکام کے مطابق مالی سال 2011-12ء کے پہلے گیارہ مہینوں(جولائی تا مئی) کے دوران 2.5 ملین ٹن پیٹرول استعمال کیا گیا جس میں سے مقامی ریفائنریز کی پیداوار1.1ملین ٹن رہی جبکہ 1.4 ملین ٹن پیٹرول کی طلب کو پورا کرنے کیلئے درآمدات کی گئیں جبکہ مالی سال 2010-11 ئکے دوران مقامی ریفائنریزکی پیٹرول کی پیداوار مجموعی طور پر1.2 ملن ٹن رہی تھی۔ حکام کے مطابق پیٹرول کی کھپت میں اضافہ کی بنیادی وجہ سی این جی سٹینز کی ہفتہ وار بندش ہے جبکہ بجلی کے بحران کی وجہ سے جنریٹرز کی درآمدات میں ہونے والا اضافہ بھی پیٹرول کی کھپت میں اضافے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی مجموعی طلب کا 60فیصد حصہ موٹر سائیکلوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران ملک میں موٹر سائیکل انڈسٹری کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 1.6 ملین موٹر سائیکل سالانہ تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سستے موٹر سائیکل دستیاب ہوئے ہیں اور ان کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہواہے اسی طرح حکومت نے سی این جی گاڑیوں کی تیاری پربھی پابندی عائد کی ہے جس کے باعث پیٹرول کی کھپت میں اضافے کا رجحان ہے۔

مزید خبریں :