پاکستان
30 جون ، 2012

کوئی اوپر گیا، کوئی باہر، میں واحد وزیراعظم ہوں جو ملک میں ہے، گیلانی

کوئی اوپر گیا، کوئی باہر، میں واحد وزیراعظم ہوں جو ملک میں ہے، گیلانی

لاہور … سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود انتقال اقتدار کا مرحلہ اچھے انداز میں طے کیا، میں نے سقراط کی طرح عدالت کا فیصلہ قبول کیا، کوئی اوپر گیا کوئی باہر گیا، میں واحد وزیراعظم ہوں جو ملک میں ہے۔ لاہور میں سیفما کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری کرلیں تو جمہوریت کبھی ختم نہیں ہوسکتی، پارلیمنٹ بالادست ہے، اسے 18 کروڑ عوام نے منتخب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سقراط کی طرح عدالت کا فیصلہ قبول کیا، وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے فیصلے پر احتجاج نہیں کیا، تمام تر سازشوں کے باوجود انتقال اقتدار کا مرحلہ اچھے انداز میں طے کیا، کوئی اوپر گیا، کوئی باہر گیا، میں واحد وزیراعظم ہوں جو ملک میں ہے۔ سابق وزیراعظم نے تقریر کے دوران عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ اشعار پڑھے۔
ہم تو گواہ ہیں کہ غلط تھا لکھا گیا ……… کیا فیصلہ ہوا تھا اور کیا لکھا گیا
ملزم کو بھی ملتا ہے کچھ بولنے کا حق ……… پھر کیوں نہیں بیان ہمارا لکھا گیا
ہم چپ رہے کہ فیصلہ تھا سارا طے شدہ ……… جو مدعی نے لکھایا وہ سب لکھا گیا
مکتوب غم ہمارا پڑھا ہی نہیں گیا ……… ورنہ اس میں تو حال سارا لکھا گیا
یہ کیسی منصفی تھی کہ منصف کے سامنے ……… جھوٹی شہادتوں کو بھی سچا لکھا گیا

مزید خبریں :