18 فروری ، 2017
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ضرب عضب کا دائرہ پنجاب اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماع ہوا۔
فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی اور ضرب عضب کے بعد بھی واقعات ہورہے ہیں تو ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومتیں گیند وفاقی حکومت کے کورٹ میں ڈال کر ذمے داریوں سے منہ نہیں موڑ سکتیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ رسمی جملوں سے آگے کوئی کام ہونا چاہئے،وزیراعظم ہوں، وزیرداخلہ یا وزیر اعلیٰ وہی رسمی جملے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ایسی صورتحال میں بھی نیکٹا کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا۔