پاکستان
18 فروری ، 2017

بھارتی و افغان ایجنسیاں پاکستان کو نشانہ بنا رہی ہیں: ایاز پلیجو

بھارتی و افغان ایجنسیاں پاکستان کو نشانہ بنا رہی ہیں: ایاز پلیجو

 

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سی پیک پرحملہ آور ہونے کے لیے بھارت اور اس کی مدد سے افغان انٹیلی جنس ایجنسیز پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال حیدرآباد میں سانحہ سہون کے زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے، خطے کے سب سے بڑے مذہبی مقام کے لیے حکومت کے پاس سیکیورٹی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے میں کوئی اچھا اسپتال نہیں ہے، دہشت گردوں کا ان کے ٹھکانوں تک پیچھا کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں :