18 فروری ، 2017
زاہد گشکوری...نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ بھرمیں 1100 سے زائد مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔
حکومت سندھ کی دستاویزات کے مطابق سندھ میں 1800 سے زائد دہشت گرد پکڑے گئے، پکڑے گئے 1500دہشت گردوں کا تعلق کراچی سے ہے۔
حکومت سندھ کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے دیگرعلاقوں کے پکڑے گئے 300 دہشت گردوں کا تعلق داعش، القاعدہ، لشکر جھنگوی، پیپلز امن کمیٹی، دوسری کالعدم تنظیموں اور جئے سندھ متحدہ محاذ سے ہے۔
دستاویزات کے مطابق سندھ رینجرز نے 7 ہزار 112 جرائم پیشہ افراد، دہشت گرد، بھتہ خور پکڑے، پکڑے جانے والے ملزمان میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل تھے۔
حکومت سندھ کی دستاویزات میں کہنا تھا کہ 7ہزار 112ملزمان میں سے صرف237 کو سزائیں ملیں۔