30 جون ، 2012
چارسدہ … جماعت اسلامی نے بدترین اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف چارسدہ میں کل احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہے، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے قائم مقام امیر شبیر احمد خان مظاہرے کی قیادت کریں گے۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اتوار کی صبح ساڑھے 8 بجے کمیٹی مسجد چارسدہ سے بڑا جلوس بھی نکالا جائے گا اور تحصیل چوک کے مقام پر جلسہ کیا جائے گا۔ چارسدہ کے شہریوں کے مطابق شدید گرمی کے باوجود شہر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کی وجہ سے انہیں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔