پاکستان
30 جون ، 2012

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب کا لئی ایکسپریس وے منصوبے کی بحالی کا اعلان

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب کا لئی ایکسپریس وے منصوبے کی بحالی کا اعلان

راولپنڈی … وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے راول پنڈی میں لئی ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ فوری بحال کرنیکا حکم دے دیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صبح سویرے ہی راول پنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے پہلے نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے پر بریفنگ لی اور پھر اسے جلد تعمیر کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ پرویز مشرف دور حکومت میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے تیار کرایا تھا جسے بعد میں روک دیا گیاتھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنے جاری احتجاج کے سلسلے میں لیاقت باغ راولپنڈی میں کیمپ بھی لگایا، جہاں مسلم لیگ ن کے مقامی عوامی نمائندے اور سرکاری عہدے دار بلائے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر کی ترقی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا، شہباز شریف کی موجودگی کی اطلاع پاکر شکایات لئے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے جہاں ان کی سیکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کیمپ لگایا تاکہ حکمرانوں کے ضمیر کو ہلا سکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ٹینٹ آفس کے بعد اب ان کا اگلا قدم اس سے آگے کا ہوگا۔

مزید خبریں :