30 جون ، 2012
اسلام آباد … چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرپشن کی شکایات پر ڈسٹرکٹ کورٹ کے 3 ججز کو عہدے سے ہٹادیا۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کو وکلاء کی جانب سے کرپٹ قرار دے کر ماتحت عدلیہ سے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز القادر، قدرت اللہ اور احتشام عالم کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلاء کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ججوں کو ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔ احکام کے مطابق پرویز القادر، قدرت اللہ اور احتشام عالم کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے حوالے کردی گئی ہیں۔