30 جون ، 2012
پشاور … عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کے بحران اور دہشت گردی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ پشاور میں اے این پی کی ضلعی کونسل کے اجلاس میں بے جا لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ اجلا س سے خطاب میں افراسیاب خٹک نے کہا کہ ملک میں بجلی کے بحران اور دہشت گردی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور کچھ قوتیں اس سلسلے میں مسائل پیدا کرنے کے درپے ہیں، تاہم موجودہ وقت میں ملک کسی سیاسی صورت بدحالی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔