پاکستان
30 جون ، 2012

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

کراچی … کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جہانگیر آباد میں اسٹاپ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 25سالہ سلمان کو قتل کردیا۔ پرانا گولیمار میں موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت ارشد ولد محمد محال کے نام سے ہوئی ہے جو گارڈن کے علاقے جوبلی کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ ہے جبکہ اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید کے مطابق مقتول ان کا کارکن تھا اور وہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سمن آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے روبینہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ ایف سی ایریا میں نامعلوم افراد نے 50سالہ یوسف ولد یعقوب کے گلے پر تیز دھار آلے کے وار کر کے اسے شدید زخمی کردیا۔

مزید خبریں :