30 جون ، 2012
پشاور … وزیرا علی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے چترال سے 40 کلو میٹر دور دروش میں 69 میگاواٹ کے حامل لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 12 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے شروع کیا جانے والا منصوبہ 6 سال میں مکمل ہوگا۔ لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں صوبائی وزراء اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ صوبائی حکومت کے ایکشن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت 24 منصوبوں کے ذریعے 2100 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہاکہ لاوی پاور پراجیکٹ کا شروع ہونا چترال کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہے۔