30 جون ، 2012
پشاور…خیبر ایجنسی کے وادی تیرا ہ میں شدت پسندوں کے مورچے میں بم پھٹنے سے پانچ شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ، جبکہ کوئلے کے کان میں بارود پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ وادی تیراہ میں کالعدم لشکر اسلام کے مورچے میں بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے پانچ شدت پسند موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تحصیل باڑہ کے علاقہ کالا خیل میں کوئلے کے کان میں بارودی مواد پھٹنے سے ایک مزدورجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، زخمی مزدور کو پشاور منتقل کیا گیا۔