پاکستان
30 جون ، 2012

حکومت این آر او اوررینٹل پاور سمیت تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،مشاہد اللہ

لاہور…مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ سے تصادم نہ کرنے کا دعوی کرتی ہے تو وہ این آر او اوررینٹل پاور سمیت تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ لاہور سے جاری بیان میں مشاہد اللہ خان نے کہا پیپلزپارٹی جماعت اور اسکی حکومت صدر زرداری اور انکے اتحادیوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے،مفاہمت کی آڑ میں جھوٹ اور لوٹ کرنے والے نون لیگ کو طعنے دے رہے ہیں، انکا کہنا تھاکہ مسلم لیگ نون نے کرپشن کی ہے اور نہ اسے لوٹ مار چھپانے کے لیے کسی کے سہارے کی ضرورت ہے.

مزید خبریں :