پاکستان
30 جون ، 2012

گوجرانوالہ: پسند کی شادی، باپ نے بیٹی کو قتل کردیا، مقدمہ درج

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں گاوٴں کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی میٹرک کی طالبہ کو اس کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے چند ماہ بعد لڑکی ماں باپ سے ملنے آئی تھی ۔ ایس ایچ او گگھر منڈی کے مطابق پولیس نے لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم باپ کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :