30 جون ، 2012
جھل مگسی … جھل مگسی کے علاقے گندھاوا میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو ہلاک کرنے کے بعد اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جھل مگسی کے علاقے اللہ آباد کالونی میں پیش آیا، جہاں علی حسن نامی شخص نے اپنی بیوی مسماة حیات خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد گولی مار کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔