پاکستان
30 جون ، 2012

وزیراعظم نے ریلوے بحران حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، غلام احمد بلور

وزیراعظم نے ریلوے بحران حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، غلام احمد بلور

لاہور … وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم نے ریلوے بحران حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پشاور میں اے این پی کی شمولیتی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا کہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو محکمہ ریلوے کے بحران سے متعلق 4 جولائی کو بریفنگ دی جائے گی، جس میں ریلوے کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعظم نے ریلوے بحران کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبریں :