30 جون ، 2012
لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن اپنی رپورٹ منظر عام پر لائے،اداروں کی ناکامی کا تعین ہونا چاہئے 2مئی کا واقعہ ملک پر براہ راست حملہ تھا۔آئندہ ایسے اقدامات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ لاھور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور زرداری قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس لائیں۔سوئس بنکوں میں پڑی پانچ سو ارب ڈالر کی رقم پاکستان آجائے توملکی معیشت کو سہارا مل سکتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ملک کو عملاً امریکی طفیلی ریاست بنادیا گیا ہے۔نیٹوسپلائی کی بحالی سلالہ پوسٹ،مہران بیس اور ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے بے گناہ معصوم افرادکے خون سے غداری ہوگی۔