پاکستان
30 جون ، 2012

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام قرآن و سنت کانفرنس کے انتظامات مکمل

لاہور…مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کل ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔تنظیم کے رہنماوٴں نے پانچ لاکھ افراد کی شرکت کاعلان کیا ہے۔ مینار پاکستان گراوٴنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت کانفرنس کا مقصد استعماری طاقتوں کی پاکستان میں پھیلائی گئی دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کرنا ہے۔کانفرنس میں ملک بھر سے سے قافلوں کی صورت میں لوگ شریک ہو رہے ہیں۔گراوٴنڈ میں 60 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 5 لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔پنجاب حکومت تو ان کے ساتھ تعاون کررہی ہے لیکن ملکی اور غیر ملکی ایجنسیاں کانفرنس کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا تنظیم کے 4 ہزار نوجوان اور 18 سو خواتین رضاکاروں کے طور پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

مزید خبریں :