پاکستان
30 جون ، 2012

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں، میر چنگیز جمالی

جعفر آباد … وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے جعفرآباد میں سیلاب سے تباہ ہونے سڑکوں کی تعمیر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے جعفرآباد اور نصیرآباد کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا تھا، جس کی از سر نو بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں فنڈز فراہم کررہی ہیں، تاکہ سیلاب سے متاثرہ ہونے والی سڑکوں کو تعمیر کرکے سڑکوں کا جال بچھایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی بحالی کیلئے بھی بھر پور اقدامات کررہی ہے، تاکہ عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم ہوسکے۔

مزید خبریں :