پاکستان
01 جولائی ، 2012

حیدرآباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،فائرنگ سے 4 زخمی

حیدرآباد ... حیدرآبادمیں بچوں کی لڑائی پر بڑے جھگڑ پڑے۔فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ پیش آیاحیدرآباد کے علاقے کچہ قلعہ میں جہاں بچوں میں کھیل کے دوران جھگڑاہوگیا،اس دوران کچھ بڑے بھی میدان میں کود پڑے، فائرنگ کے تبادلے میں سیاسی جماعت کے جوائنٹ یونٹ انچارج سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :