01 جولائی ، 2012
لاس اینجلس ... امریکا میں جاپانی اینی مے سیریز اور وڈیو گیمز کے کرداروں کی نمائشں جاری ہے ، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔لاس اینجلس کنونشن سینٹر میں جاری نمائش میں شرکت کے لیے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اینی مے سریز اور وڈیو گیمز کے مختلف کردار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔شائقین خود بھی مختلف کرداروں کا روپ دھار کر آرہے ہیں۔نمائش کا مقصد جاپانی اینی میشن کو فروغ دینا اور لوگوں کو اپنے پسندیدہ کرداروں سے ملنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔تین روزہ نمائش میں ایک لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔