کھیل
01 جولائی ، 2012

انڈر19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بھارت کو 283 رنز کا ہدف

انڈر19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بھارت کو 283 رنز کا ہدف

کوالالمپور…انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 283 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کوالالمپور کنرارا اکیڈمی، اوول گراؤنڈپر کھیلے جارہے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔سمیع اسلم نے شاندار 134 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں عمر وحید48 اور سعد علی 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے روش کلاریا نے 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :