01 جولائی ، 2012
کوالالمپور… انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ٹائی ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کا ٹورنامنٹ کا مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔ سی ای او ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایونٹ کی ٹرافی دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر شیئر کریں گے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر282 رنز بنائے جواب میں بھارت نے بھی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مقررہ اوورز میں 282 رنز بنائے جبکہ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے سمیع اسلم نے شاندار 134 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں عمر وحید48 اور سعد علی 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے روش کلاریا نے 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت نے 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹیں گنواکر مقررہ اوورز میں 282 رنز بنائے اس طرح یہ میچ ٹائی ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے انمکت نے 121 جبکہ اپارا جیتھ نے 90 رنز بنائے۔ احسن عادل اور محمد نواز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔