28 فروری ، 2017
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آج ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس پہلے کوالیفائنگ فائنل کا ٹاس اب سے کچھ دیر قبل ہوا ، اورپشاور کے کپتان ڈیرن سامی نے ٹاس جیت کرکوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔