کھیل
28 فروری ، 2017

پی ایس ایل پلے آف :کوئٹہ کا پشاورکو فتح کیلئے201رنز کا ہدف

پی ایس ایل پلے آف :کوئٹہ کا پشاورکو فتح کیلئے201رنز کا ہدف

 

پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے عمدہ بیٹنگ کا مطاہرہ کرتے ہو ئے پشاور زلمی کو میچ جیتنے کیلئے 201رنز کا ہدف دیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپشاور کے کپتان کی دعوت پر مقررہ20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر200رنز بنا ئے جس میں احمد شہزاد کے دھواں دار71اورپیٹرسن40رنز شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمینوں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور10رنز کی اوسط کو کم نہیں ہونے دیا ، 31رنز کے مجموعے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ گری جب لیوک رائٹ12رنز بنانے کے بعدحسن علی کی ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین کیون پیٹر سن نے بھی اوسط رنز کی رفتارکو کم نہیں ہونے دیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں صرف42گیندوں پر90 رنز بنا کر بڑے مجموعہ تر تیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔121کے مجموعے پر احمد شہزادسامی کا شکار بن گئے ان کا افرادی اسکور71رنز رہا ان کی اننگ میں7چوکے اور4چھکے شامل تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی گرنے والی تیسری وکٹ پیٹرسن کی تھی جو132رنز کے مجموعے پر گری،پیٹر سن نے22گیندوں پر40رنز کی اننگ کھیلی جس میں 2چوکے اور3چھکے شامل تھے۔بعد میں آنے والی بیٹسمینوںجن میں روسو،سرفراز احمد نے17،17انور علی20اور سعد حسن9رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے اچھی بالنگ کا مطاہرہ کرتے ہو ئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ڈیرن سامی اورھسن علی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :