01 مارچ ، 2017
پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، پشاور زلمی کو ایک رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی۔دوسرےپلےآف میں کراچی کنگزاوراسلام آبادیونائیٹڈآج آمنےسامنےہوں گی۔
شارجہ میں کھیلے گئے پہلے پلے آف میں پشاور نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےبیٹنگ کرتے ہوئے پشاورزلمی کو 201رنز کا ہدف دیاتھا۔
پشاور زلمی مقررہ20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بناسکی اور ایک رن سے میچ ہار گئی۔ پشاور زلمی کے محمد حفیظ نے 77، ڈیوڈ میلان 56 اور شاہد آفریدی نے 34 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےاحمدشہزادنے71رنز بنائے اور میچ آف دی میچ قرار پائے۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پشاور زلمی کو میچ جیتنے کیلئے 201رنز کا ہدف دیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپشاور کے کپتان کی دعوت پر مقررہ20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر200رنز بنا ئے جس میں احمد شہزاد کے دھواں دار 71 اورپیٹرسن40رنز شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمینوں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور10رنز کی اوسط کو کم نہیں ہونے دیا ، 31رنز کے مجموعے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ گری جب لیوک رائٹ12رنز بنانے کے بعدحسن علی کی ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔
نئے آنے والے بیٹسمین کیون پیٹر سن نے بھی اوسط رنز کی رفتارکو کم نہیں ہونے دیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں صرف42گیندوں پر90 رنز بنا کر بڑے مجموعہ تر تیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔121کے مجموعے پر احمد شہزادسامی کا شکار بن گئے ان کا انفرادی اسکور71رنز رہا ان کی اننگ میں7چوکے اور4چھکے شامل تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی گرنے والی تیسری وکٹ پیٹرسن کی تھی جو132رنز کے مجموعے پر گری،پیٹر سن نے22گیندوں پر40رنز کی اننگ کھیلی جس میں 2چوکے اور3چھکے شامل تھے۔بعد میں آنے والی بیٹسمینوںجن میں روسو،سرفراز احمد نے17،17انور علی20اور سعد حسن9رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ڈیرن سامی اورحسن علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔