01 جولائی ، 2012
اسلام آباد … افغانستان میں ایساف کے کمانڈر جنرل جان ایلن پاکستان پہنچ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی اور پاکستان کے مطالبات پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں ایساف کے کمانڈر اور امریکی فوج کے جنرل جان ایلن پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جس میں نیٹو سپلائی اور پاکستان کے مطالبات پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل جان ایلن کی پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق اہم فیصلے سامنے آنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق جنرل جان ایلن پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے معافی کے مطالبے اور خود مختاری کا احترام کرنے پر بھی بات کریں گے۔