05 مارچ ، 2017
شمال مغربی شامی شہر پالمیریا کے نواح میں واقع ایک دیہات میں ایک فضائی حملے میں گیارہ شہری ہلاک ہو گئے ۔
ادھرشام کے شمالی شہر منبج میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور ترکی کی حمایت یافتہ فرات کی ڈھال فورسز کے درمیان خوفناک لڑائی شروع ہوگئی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آبزرویٹری نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پالمیریا میں کارروائی روسی جنگی طیاروں نے یہ کارروائی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حما صوبے میں داعش کے زیر قبضہ اس دیہات میں مویشیوں کی ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے۔
آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے شدید لڑائی کے جلو میں اہم پیش قدمی کی ہے۔خطرہ ہے کہ ترکی کی سرحد کے قریب واقع علاقوں میں دونوں گروپوں میں تصادم مزید خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شمالی شام کے منبج شہر میں جاری تازہ لڑائی کو امریکی فوجی بھی مانیٹرکررہے ہیں۔ امریکی فوج میدان جنگ سے پیچھے بیٹھ کر اپنی حلیف ڈیموکریٹک فورس اور ترک فورسز کے درمیان جاری لڑائی کو دیکھ رہے ہیں۔