دنیا
05 مارچ ، 2017

فرانس میں پولیس تشدد کے خلاف ایک بار پھر احتجاج

فرانس میں پولیس تشدد کے خلاف ایک بار پھر احتجاج

 

فرانسیسی عوام نے پولیس تشدد کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر روان میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے تعصب و نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے

مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے بینرز تھے جن پر سیاہ فام شہریوں کے خلاف فرانسیسی پولیس کے تشدد کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔مظاہرین نے بائیس سالہ اس سیاہ فام شہری سے اپنی ہمدردی کا بھی اظہار کیا جسے پچھلے دنوں فرانسیسی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑ پیں بھی ہوئیں اور فرانسیسی پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی پولیس نے جب سے بائیس سالہ سیاہ فام شہری کو جارحیت اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے، فرانس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور فرانسیسی پولیس کے اس اقدام پر اس ملک کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید خبریں :