02 جولائی ، 2012
لاہور… پاک فوج نے کنٹونمنٹ کے علاقوں میں قائم اسپتالوں کی ڈبل شفٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب حکومت کی درخواست پر سویلین مریض بھی آرمی کے اسپتالوں میں علاج معالجہ کرا سکیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ جنرل طاہر مسعود نے کنٹونمنٹ میں واقع تمام اسپتالوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔