17 مارچ ، 2017
سگریٹ نوشی اور موٹاپے کی بجائےاکیلا پن درمیانی عمر کے مردوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے ۔
ایک امریکی اخبار کے تحقیقی مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ایک مرد کی عمرجیسے جیسےبڑھتی ہے،اس کے دوستوں کی تعداد کم ہوتی جاتی ہےکیونکہ وہ اس دور میں دوستوں کی بجائے اپنے خاندان پر زیادہ توجہ دے رہا ہوتا ہے ۔ دوستوں سے میل ملاپ میں کمی اور تنہائی اس کے لئے خطرناک ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ زیادہ سے زیادہ دوست بناکر تنہائی کم کی جا سکتی ہے۔