کھیل
21 مارچ ، 2017

اسپاٹ فکسنگ کیس، چاروں معطل کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈ

اسپاٹ فکسنگ کیس، چاروں معطل کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈ

اسپاٹ فکسنگ کیس میں چاروں معطل کھلاڑیوں نے ایف آئی اے کو اپنے بیانات ریکارڈ کرادئیے۔

خالد لطیف، محمد عرفان، شرجیل خان اورشاہ زیب حسن نے ایف آئی اے کے سامنے بیانات قلمبند کراتے ہوئے الزامات تسلیم کرنےسے انکار کردیا۔

چاروں معطل کھلاڑیوں سے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کوریکارڈ کرائے گئے بیانات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پی سی بی نےکھلاڑیوں کےبیانات فراہم نہیں کیے، ایف آئی اے کھلاڑیوں کےدونوں بیانات کاجائزہ لیناچاہتی ہے۔

بعد ازاں صحافیوں نے شرجیل خان سے سوال کرنے کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہیں بولنے سےمنع کیا گیاہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایف آئی اے نے پانچ کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کیے تھے ، ان میں سے خالد لطیف، محمد عرفان ، شرجیل خان اور شاہ زیب حسن اپنے بیان ریکارڈ کراچکے ہیں ، پانچویں کھلاڑی ناصر جمشید لندن میں ہیں ، پی سی بی نے ان کا بیان وہیں ریکارڈ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

 

مزید خبریں :