کھیل
03 جولائی ، 2012

کولمبو ٹیسٹ: دلشان اور سنگاکارا کی سنچریاں

کولمبو ٹیسٹ: دلشان اور سنگاکارا کی سنچریاں

کولمبو…کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکن بیٹسمینوں کمار سنگاکارا اور دلشان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کرلیں۔ میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔کولمبو میں جاری میچ کے چوتھے دن بارش کی وجہ سے کھیل کئی بار متاثر ہوا۔ لیکن بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر دلشان اور کمار سنگاکارا نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔ دلشان 121 رنز بناکرجنید خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ سنگاکارا122 رنز کے ساتھ کریز موجود ہیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز 6 وکٹ پر 551 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔

مزید خبریں :