03 جولائی ، 2012
لندن…ومبلڈن ٹینس میں پاکستان کے اعصام الحق اوریولین روزے کی جوڑی تیسرے راوٴنڈ میں ہارگئی۔ومبلڈن کے تیسرے راوٴنڈ میں اعصام الحق اوریولین روزے کا مقابلہ جوناتھن میرے اورفیڈرک نیلسن سے ہوا،ابتدائی دوسیٹ ہارنے کے باوجودبھی اعصام اورروزے نے شاندارفائٹ بیک کیااورمیچ برابر کردیا۔آخری سیٹ میں بھی کانٹے دارمقابلہ ہوا جس میں پاک ڈچ جوڑی کو شکست ہوئی۔میرے اورنیلسن کی جیت کااسکور، سات چھ سات چھ، چھ سات، پانچ سات اورسات پانچ رہا۔